انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈی جی رافیل ماریانو گروسی کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سامنے آ گئیں آئی اے ای اے کے ڈی جی کے نوری ہسپتال، نایاب ایگریکلچر سینٹر، چشمہ نیوکلیئر پلانٹ کے دورے ،رافیل ماریانو گروسی کی پاکستان کے سویلین نیوکلیئر پروگرام کی تعریف

 انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈی جی رافیل ماریانو گروسی کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سامنے آ گئیں، آئی اے ای اے کے ڈی جی نے نوری ہسپتال، نایاب ایگریکلچر سینٹر، چشمہ نیوکلیئر پلانٹ کے دورے کئے، دوروں میں رافیل ماریانو گروسی نے پاکستان کے سویلین نیوکلیئر پروگرام کی تعریف کی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورے میں ڈی جی رافیل ماریانو گروسی اور ان کا اسٹاف آفیسر شامل تھا، آئی اے ای اے کے ڈی جی نے نوری ہسپتال، نایاب ایگریکلچر سینٹر، چشمہ نیوکلیئر پلانٹ کے دورے کئے۔انہوں نے پاکستان کے سویلین نیوکلیئر پروگرام ،نیوکلیئر میڈیسن سے سرطان کے علاج کیلئے پاکستان کی مہارت کی تعریف کی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ڈی جی نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام کینسرکے علاج کے 19 ہسپتالوں کو مزیدمستحکم بنانے کا اعادہ کیا۔

ہسپتالوں کو ریجنل سینٹر بنا کر اردگرد کے ممالک میں کینسر کے علاج کی تربیت دینے کے عزم کیا گیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ سویلین نیوکلیئر فیسیلیٹیز میں نیوکلیئر سیف گارڈ آئی اے ای اے کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ان سویلین نیوکلیئر فیسیلیٹیز میں نیوکلیئر سیف گارڈ کا معائنہ کرنے کے لئے آئی اے ای اے ماہرین وقتا فوقتا دورے کرتے رہتے ہیں،دو روزہ دورہ پاکستان میں ڈی جی آئی اے ای اے نے وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

آئی اے ای اے کے سابق ڈی جی یوکیا امانو 2018 میں پاکستان آئے تھے۔موجودہ ڈی جی آے ای اے نے رافیل ماریانو گروسی نے 2020 میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا،کورونا وبا کے باعث ان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔۔سفارتی ذرائع کے مطابق آئی اے ای اے ملٹری نیوکلیئر پروگرام کے ساتھ ڈیل ہی نہیں کرتا ، ملٹری نیوکلیئر پروگرام کا رول بیک پر بات چیت ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں