ملکی حالات اور مہنگائی نے لوگوں کو اس قدر عاجز کردیا ہے کہ پاکستانی عوام اب ملک چھوڑنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرنے لگے ہیں۔ لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ ملک چھوڑ کر کتنی بڑی غلطی کریں گے۔
اس حوالے سے نگراں وزیراعظم ، جس پر انہیں بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور پھر انہیں وضاحت دینی پڑی۔
جو لوگ ملک چھوڑ کر دیارِ غیر میں بسنے کی سکت رکھتے ہیں، ان کی پہلی پسند اسکینڈی نیوین ممالک ہوتے ہیں، لیکن وہاں رہائش اختیار کرنا اتنا آسان نہیں جتنا کینیڈا میں ہے۔
انتہائی آسان ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے لوگ جوق در جوق بہتر مستقبل کیلئے وہاں جا رہے ہیں۔
لیکن جو لوگ عیاشی میں زندگی گزارنے کی خاطر وہاں جا چکے ہیں، وہ ایک الگ ہی کہانی بیان کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر افریقی ملک کیریبین سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی مہاجر کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نے کینیڈا میں ملازمت اور رہائش کو ’ایک شکنجہ‘ قرار دیا ہے۔
ویڈیو کے مطابق ایک اینکر مذکورہ شخص سے سوال کرتی ہیں کہ آپ کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟
جس پر ان صاحب نے جواب دیا کہ مجھے پچھتاوا ہے کہ میں کینیڈا آیا۔
انہوں نے بتایا کہ اگر میں کیریبین میں ہی رہتا تو ھالات مختلف ہوتے، میں نے کینیدا میں 20 سال نوکری کی، اگر میں اپنے ملک میں 7 سال بھی کام کرتا تو اتنی رقم جمع ہوجاتی کہ میں کینیڈا میں دو پراپرٹیز کینیڈا میں خرید لیتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں میں صرف کرایہ بھرے جارہا ہوں۔
اس ویڈیو کو گبینکا آدیینکا نامی ایک معروف نائجیرین اداکار نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں آتے ہیں تو دس سال میں ہی مرجائیں گے، لیکن آپ کے ملک میں حاکات جیسے بھی ہوں کم سے کم آپ 40 سے 50 سال تک جی پائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’کینیڈا بس ایک بڑا پھندا ہے‘۔ بہترین آئیڈیا کینیڈا آنا نہیں بلکہ یہاں سے نکلنا ہے۔