اسلام آباد میں محنت کش خاتون سے غبارے چھیننے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پولیس اہلکار کو اسلام آباد میں خاتون سے غبارے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،بعدازاں پولیس کی گاڑی میں غبارے لے جاتے ہوئے دیکھے گئے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر منظرعام پر آئی تو صارفین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر سخت تنقید کی گئی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے روزی روٹی کمانے کی خاطر غبارے بیچتی ہے۔
اسلام آباد پولیس کی اس کارروائی پر یقینا کوئی تمغہ جرات دینا بنتا ہو @ICT_Police pic.twitter.com/Bx4IKpgCPI
— Karamat Mughal (@karamatmughal) August 29, 2023
ایک صارف نے کہا کہ اسلام آباد میں سب کچھ ٹھیک ہے لیکن سارا امن اور نقصان یہ غبارے پہنچا رہے ہیں۔ عجیب پولیس ہے سمجھ نہیں آتی۔ عورت اتنی مجبور ہو کر غبارے بیچ رہی ہے اور وہ بھی یہ لوگ لے کر گئے۔