ایران نے اپنے ویٹ لفٹر مصطفیٰ رجائی پر اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے کی پاداش میں تاحیات پابندی عائد کردی ہے-
ایرانی ویٹ لفٹر مصطفیٰ رجائی نے عالمی ویٹ لفٹنگ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملایا اور تصویر بنوائی تھی۔
اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے اور تصویر بنانے کے جرم میں ایران نے مصطفیٰ رجائی پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔ جب کہ ایران کے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے ویٹ لفٹنگ کمیٹی کو بھی تحلیل کردیا ہے۔