کپل دیو کو دن دیہاڑے اغوا کرلیا گیا؟ ویڈیو نے بھارت میں طوفان مچا دیا گوتم گمبھیر نے کلپ کو ”ایکس“ پر شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔

پیر کو چند سیکنڈ کے ایک ویڈیو کلپ نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا۔ تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں کرکٹ کے بھارتی لیجنڈ کپل دیو سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کو دکھایا گیا، جس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، منہ پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور دو آدمی انہیں گھسیٹتے ہوئے لے جا رہے تھے۔

بظاہر ایسا لگ رہا تھا جیسے کپل دیو کو اغوا کرکے لے جایا جارہا ہے۔

کرکٹر سے سیاستدان بننے والے گوتم گمبھیر نے اس کلپ کو ”ایکس“ پر شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے لکھا، ’یہ کلپ کسی اور کو بھی موصول ہوا ہے؟ امید ہے کہ یہ اصل میں کپل دیو نہیں ہیں اور کپل پاجی ٹھیک ہوں‘۔

وائرل ویڈیو کے حوالے سے اگرچہ کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم سوشل میڈیا پر متعدد فالوورز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک پروموشنل چال سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

بہت سے نیٹیزنز نے اس ویڈیو کے لیے اشتہاری فرم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کرکٹ لیجنڈ کی خیریت اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

https://twitter.com/saibharadwaj/status/1706251054747426963?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1706251054747426963%7Ctwgr%5E36afacb2891eb7c970a84cb7b5d27974c5d6f3b4%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30347598

کچھ لوگوں نے پچھلے سال کی ایک ویڈیو یاد دلائی جس میں دکھایا گیا تھا کہ کرکٹ مبصر ہرشا بھوگلے ویڈیو لنک کے ذریعے اسپورٹس پورٹل سے بات کرتے ہوئے اچانک غائب ہو گئے ہیں۔ ہرشا بھوگلے کا ویڈیو ایک پروموشنل چال تھی۔

بعد ازاں، کپل دیو کے مینیجر راجیش پوری نے تصدیق کی کہ کپل دیو کے اغوا کی ویڈیو دراصل ایک اشتہار کا حصہ ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں