دلہزاک گرڈ سٹیشن پر مقامی افراد نے زبردستی گلوزئی فیڈر کی بجلی آن کر دی ہے۔
ترجمان پیسکو کے مطابق حالات کنٹرول کرنے کیلئے پولیس طلب کرلی گئی ہے،مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں۔
ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ گلوزئی فیڈرپربجلی چوری کے باعث93فیصد سے زائد لاسز ہیں۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں بجلی چوری کیخلاف کریک ڈائون جاری ہیں ۔