لاہور، برائلر مرغی کا گوشت 10 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پرچون سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی سےنئی قیمت 512روپے ہو گئی۔
اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت7روپے کی کمی کے بعد341روپے فی کلوتک آگئی ہے۔
جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے304روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 5 روپے کمی سے 522 روپے ہو گئی تھی۔
اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے کمی سے 348 روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔