انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ہرا کر دوسری فتح بھی اپنے نام کرلی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئےسری لنکن ٹیم کےکپتان داسن شناکا نے کہا ہے کہ مینڈس نے پریکٹس میچ میں ناقابل یقین اننگز کھیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے گیم میں 70 پلس اسکور کیے اور یہاں شاندار سنچری بنائی، سدیرا بہت اچھا کھیل رہے ہیں، ہم نے20سے25رن کم بنائے ہیں۔
سری لنکن کپتان کامزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہر کیا ہے ، رضوان اور شفیق اچھا کھیلے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نےکہا کہ جیت کا سہرا عبداللہ شفیق اور محمدرضوان کو جاتا ہے، ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
عبداللہ شفیق جس طرح کھیل رہا تھا اس پر بہت خوش ہوں، یہ عبداللہ شفیق کا پہلا ورلڈ کپ ہے، نیٹ پریکٹس میں اس کی محنت دیکھی تو اسے کھلانے کا فیصلہ کیا، محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے شاندار شراکت داری قائم کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سپورٹ کرنے پر شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا۔