پیپلزپارٹی اندر اندر ایک فیصلہ کرتی ہے، باہر آکر سیاست کرتے ہیں، فضل الرحمان الیکشن کمیشن کام کررہا ہے ابہام کیوں پیدا کیے جارہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کہا تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہونے چاہیے اور نئی مردم شماری کےتحت نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، یہ لوگ اندر ایک فیصلہ کرتے ہیں اور باہر آکر سیاست کرتے ہیں۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے 70 سال سے فلسطینی سرزمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، اور معصوم شہریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، جب کہ امریکا اور مغربی دنیا اسرائیل کی حمایت کررہی ہے، مودی نے بھی اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں واضح مؤقف کے ساتھ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے، اسلامی دنیا کو ایک جسم بن کر اپنا موقف واضح کرنا چاہئے، ہمیں اپنے اسلامی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے، ہمارا مؤقف ایک ہونا چاہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ ہم فلسطینیوں کےساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو غیر مبہم الفاظ کے ساتھ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خود کہا تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہونے چاہیے، نئی مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، یہ لوگ اندر ایک فیصلہ کرتے ہیں باہر آکر سیاست کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اتفاق رائے اور نئی مردم شماری کےساتھ الیکشن میں جاناچاہئے، الیکشن کمیشن کام کررہا ہے ابہام کیوں پیدا کیے جارہے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں