حیدرآباد سے کراچی آنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والے کم عمر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لائن گیم کے ایڈونچر نے ایک اور شہری کی جان لے لی،آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والے کم عمر ملزم صمد کو گرفتار کرلیا ٹیکسی ڈرائیور کوقتل کرنیوالے ملزم صمد نے میڈیاکو بیان دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن گیم سے متاثر ہوکرکار چھیننے کے ایڈونچرمیں شاہ زیب کی جان لی۔
اسلام آباد ائیرپورٹ سے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
ملزم کا کہنا تھا کہ شاہ زیب کی گاڑی کو آن لائن بک کرایا، گاڑی جیسے ہی اسکیم 33میں سمیرا چوک پہنچی تو پستول دکھا کر گاڑی رکوائی اور شاہ زیب کو گاڑی سائیڈ پر لگانے کا کہاتھا، جیسے ہی شاہزیب نے گاڑی روکی توفائرنگ کردی۔
واضح رہے کہ حیدرآباد کے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے کراچی میں قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،تفتیشی افسران نے بتایا تھا کہ جائے وقوعہ کے اطراف کی جیوفینسنگ شروع کر دی گئی اور گاڑی میں لگے ٹریکرسے بھی مدد لی جارہی ہے۔
اداروں کیخلاف تقاریر ، پی ٹی ایم رہنما علی وزیر پھر گرفتار
تفتیشی افسران کا کہنا تھا کہ کار کی ٹریکر کمپنی سے بھی رابطے میں ہیں، شاہ زیب نے کراچی آتے ہوئے ایک ہوٹل پر گاڑی 10 منٹ روکی، ہوٹل اسٹاف سے بھی گاڑی میں موجود افراد سے متعلق پوچھا گیا ہے
جائے وقوعہ سے اسی ہوٹل کی کی چین ملی تھی، اس کی چین میں شاہ زیب کے اپنے گھر کی چابی تھی۔