تیسرے کاروباری روزکے اختتام پرروپے کی قدر میں اضافہ جبکہ انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے
جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 285 روپے 52 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے60 پیسے پرٹریڈ رہا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/jQqbdd04Bt#SBPExchangeRate pic.twitter.com/Yecq2xzTnp
— SBP (@StateBank_Pak) November 29, 2023
خیال رہے کہ گزشتہ دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 52 پیسے کی سطح پر بند ہواتھا۔