سوئی ناردرن نے گیس صارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز لگا دیے گیس صارفین سے نومبر سے 400 روپے سے 2 ہزار روپے تک ماہانہ فکسڈ چارجز وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا

سوئی ناردرن نے گیس صارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز لگا دیے، گیس صارفین سے نومبر سے 400 روپے سے 2 ہزار روپے تک ماہانہ فکسڈ چارجز وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز لگا دئیے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے خاموشی سے فکسڈ چارجز وصولی کی اجازت دے دی ہے اور فکسڈ چارجز نومبر کے گیس بلوں میں شامل کرکے بل جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 0.9 ہیکٹا میٹر گیس استعمال والے پروٹیکٹڈ صارفین ماہانہ 400 روپے فکسڈ چارجز دیں گے جب کہ 1.5ہیکٹا میٹر تک استعمال والے نان پروٹیکٹڈ صارفین ایک ہزار روپے اضافی بل دیں گے اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس حکام نے بتایا کہ ماہانہ فکسڈ چارجز حکومت کی منظوری سے شامل کیے گئے ہیں، یہ صارفین سے زیادتی ہے لیکن ہم مجبور ہیں۔

سوئی گیس حکام نے کہا کہ صارفین اس فکسڈ چارجز کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرسکتے ہیں، اندازہ ہے کہ صارفین سے لیے جانے والے یہ سالانہ 60 سے 70 ارب روپے بنتے ہیں۔سوئی ناردرن گیس نے کہا کہ گیس ٹیرف اور اس کے تحت عائد ہونے والے کسی بھی قسم کے چارجز اوگرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نافذ کیے جاتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس اوگرا اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر اپنے طور پر صارفین سے کسی قسم کے چارجز وصول نہیں کرتا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں