روایتی سیاستدانوں سے مایوس چائے فروش بھی الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آگیا جیت گیا تو سب سے پہلے اس علاقے میں یونیورسٹی بناؤں گا اور سڑکیں پکی کروں گا،پی پی 268 مظفر گڑھ سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرنے والے چائے ہوٹل کے مالک کی گفتگو

اروایتی سیاستدانوں سے مایوس چائے فروش بھی الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آگیا،مظفر گڑھ میں ایک چائے فروش نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے۔چائے ہوٹل کے مالک اشفاق بھٹی نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 268 مظفر گڑھ سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے ہیں۔ملک اشفاق بھٹی کا کہنا ہے کہ ہمارا سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔

یہ لوگ آتے ہیں، وعدہ کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ملک اشفاق بھٹی نے کہا کہ عوام نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔اگر میں جیت گیا تو سب سے پہلے اس علاقے میں یونیورسٹی بنائیں گے اور سڑکیں پکی کریں گے۔غریبوں کے ساتھ بھی تعاون کریں گے۔ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری 2024 کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی اتوار کے روز تک دفتر اوقات میں جمع کرواسکتے ہیں، الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کے لیے بھی امیدواروں کی ترجیحی فہرست ریٹرننگ افسران کو جمع کروائیں۔ الیکشن کمیشن سے جے یو آئی ف ,ایم کیو ایم نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔

الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی الیکشن کمیشن نے دو دن کی توسیع کردی ہے۔ اب 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، جے یوآئی نے توسیع کی درخواست کی تھی، سعید گل نے بتایا کہ متعلقہ آراوز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی جماعت کے امیدوار کو کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروانے میں مشکل نہیں ہونی چاہیے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں