63 برس میں اسکول میں داخلہ مہنگا پڑ گیا، ٹک ٹاکرز نے زندگی مشکل کردی ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز نے اتنا تنگ کیا کہ بزرگ شخص نے اسکول آنا ہی چھوڑدیا

لوئر دیر میں ایک بزرگ شخص نے احادیث پڑھنے کے لیے 63 سال کی عمر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے سرکاری اسکول میں داخلہ لے لیا لیکن کچھ ہی دنوں بعد وہ اچانک غائب ہوگئے۔

لوئر دیر کے بزرگ دلاورخان کے دل میں 63 سال کی عمر میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش جاگی تو انہوں نے ایک سرکاری اسکول میں داخلہ لے لیا۔

تعلیم کے حصول کے لیے کسی کے طعنوں کی پرواہ نہ کی اور بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کلاسیں لینا شروع کردیں۔

استادوں نے بھی دلاور خان کے جذبے کو سراہا لیکن افسوس کہ دلاور خان نے ابھی اے بی سی ڈی لکھنا ہی سیکھا تھا کہ ان کے داخلے کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔

جس کے بعد ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز نے انہیں اپنی ویڈیوز اور وی لاگز بنانے کے لیے اتنا تنگ کیا کہ بزرگ شخص نے اسکول آنا ہی چھوڑدیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں