بجلی کے بلوں میں سرچارجز کے علاوہ 8 قسم کے ٹیکسز وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
تمام صارفین سے 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔
کمرشل وصنعتی صارفین 19 سے 20 ہزار روپے کے بل پر10 فیصد انکم ٹیکس دیتے ہیں۔
نان فائلرگھریلو صارفین 25 ہزارروپے سے زائد بل پر 7.5 فی صد ایڈوانس انکم ٹیکس دیتے ہیں۔
کمر شل وصنعتی غیر فعال صارفین پر5 سے 7 فیصد اضافی سیلز ٹیکس بھی لگایا جاتا ہے۔
کمرشل صارفین20 ہزارسے زائد بل پر 7.5 فیصدریٹیلرز سیلز ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ مندرجہ بالا 8 قسم کے ٹیکسز فیول پراس ایڈ جسٹمنٹ ، سہ ماہی ماہی ایڈجسٹمنٹس اور دیگر سرچارجز ان ٹیکسز کے علاوہ ہیں۔