موٹروے پولیس نےلاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی

اسلام اباد(شہزاد پراچہ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نےمنشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے ایم ون ہزارہ انٹرچینج کے قریب منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی ۔

دوران پیٹرولنگ سیکٹر کمانڈر ایم ون شفیق الرحمن نے غفلت لاپرواہی سے چلتی ہوئی گاڑی دیکھی جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی موقع سے بھگا دی ۔

جس پر سیکٹر کمانڈر نے آگے آنے والی پولیس موبائل کو الرٹ کر دیا مذکورہ گاڑی کو متعدد بار روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈرائیور مسلسل گاڑی بھگاتا رہا۔

موٹروے پولیس کی جانب سے مذکورہ گاڑی کا پیچھا جاری رکھا گیا ۔پولیس کو پیچھے آتے دیکھ کر ڈرائیور ہزارہ انٹرچینج لوپ پر گاڑی کھڑی کر کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا ۔

گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 12 پیکٹ اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی۔ترجمان کے مطابق گاڑی قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کی تلاش جاری ہے مزید براں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں