روسی صدر کا 18 ہزار کلومیٹر رینج والا میزائل تعینات کرنے کا اعلان میزائل روس کے دشمنوں کو دوبارہ سوچنے پر مجبور کردے گا، روسی صدر

روسی صدر پیوٹن نے سرمت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تعنیات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

روس یوکرین جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرمت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی رینج 18 ہزار کلومیٹر ہے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ سرمت میزائل روس کے دشمنوں کو دوبارہ سوچنے پر مجبور کر دے گا اور اس سال سرمت میزائل کو جنگی ڈیوٹی پر لگایا جائے گا۔

مزید کہا کہ روس فضائیہ کے لیے ہائپر سونک سسٹم کی پیدوار جاری رکھے گا۔

روسی صدر نے کہا کہ بحریہ کے لیے زرکون ہائپر سونک میزائلوں کے بڑے پیمانے پر سپلائی شروع کریں گے روس اپنی روایتی مسلح افواج کے تمام حصوں کو جدید بنائے گا۔

اس سے قبل روسی صدر نے امریکا کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیو اسٹارٹ معاہدہ معطل کر رہے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں