سیلز ٹیکس فراڈ کے الزام میں کراچی کی نجی کمپنی کے مالک کی گرفتاری

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) فیڈرل بورڈ اف ریونیو نے 600 ملین روپے سے زائد کے ٹیکس فراڈ میں ملوث کراچی کی ایک بڑی نجی کمپنی کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو اختر حسین نے سیلز ٹیکس فراڈ کے متعلقۃ سیکشن (37) 2 کے تحت مبینہ طور پر کراچی کی ایک بڑی نجی کمپنی کے مالک کو جنورہ 2 کو گرفتار کیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم 600 ملین روپے سے زائد ٹیکس فراڈ میں ملوث تھے۔ جب کے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزم اس سے دگنی رقم کے فراڈ میں ملوث ہیں۔ اس سمت میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ گرفتاری چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد محمد فاروق اعظم میمن اور کمشنر ان لینڈ ریونیو نائب علی پٹھان کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ گرفتاری ان لینڈ ریونیو سروس کی جانب سے مکمل چھان بین کے بعد کی گئی جس میں انکشاف ہوا کہ نجی کمپنی سیلز ٹیکس فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث تھی۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ کمپنی جعلی/جھوٹی اور فلائنگ انوائسز استعمال کر کے ٹیکس چوری کر رہی تھی۔

ایف بی آر کی جانب سے ملزم کو آج بروز 3۔1۔2024 کو اسپیشل جج کسٹمس ٹیکسیشن اینڈ اینٹی سمگلنگ کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور 7 دن کا رمانڈ لیا گیا جس کے بعد ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آئی آر ایس انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری ثبوت عدالت کو فراہم کرے گا۔

آئی آر ایس ٹیکس فراڈ سے نمٹنے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے آئی آر ایس پرعزم ہے کہ ٹیکس دہندگان ٹیکس قوانین کی تعمیل کرتے ہیں اور جو لوگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان کا احتساب کیا جائے گا ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں