Live Updates شہبازشریف حلقہ این اے 242 کراچی سے دستبردار ہو گئے کوئی بھی امیدوار دو سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن نہیں لڑ سکتا،ہمارا اتحاد ہے،رانا مشہود نے شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے

الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے سلسلے میں آج امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری روز ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف حلقہ این اے 242 کراچی سے دستبردار ہو گئے۔ رانا مشہود نے شہباز شریف کے کاغذات واپس لے لیے۔ رانا مشہود کا کہنا ہے کہ کوئی بھی امیدوار دو سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

ہمارا اتحاد ہے۔شہباز شریف حلقہ این اے 242 سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔ اس حلقے سے اب مصطفیٰ کمال الیکشن لڑیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا پارٹی ٹکٹ این اے 242 سے جمع کروا دیا گیا۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حسان صابر نے ضلع کیماڑی کے ریٹرننگ افسر کے دفتر میں این اے 242 سے مصطفیٰ کمال کا پارٹی ٹکٹ جمع کروا دیا۔

ادھر پشتونخواہ میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی پشین سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265سے مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 20 جنوری کو جبکہ کاغذات نامزدگی 22 جنوری کو واپس لئے جانے تھے اورعام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے۔

کاغذات جمع کروانے والے امیدوارالیکشن سے دستبردار ہو کراپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اورآج امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کل الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کریگا۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کر دیت تھی۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن پروگرام میں تبدیلی کی گئی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں