دھند کے باعث موٹروے ایم 3 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے، دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر مختلف مقامات سے موٹروے کوٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ٹولا ہور سے شیخو پورہ، ایم تھری فیض پور سے در خانه، ایم فور شورکوٹ سے فیصل آباد تک بند رہی۔ ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک اور لاہورسیا لکوٹ موٹروے بھی بند کر دی گئی۔

اس کے علاوہ دھند کے باعث موٹروے ایم 3 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی اور موٹروے ایم 4 عبد الحکیم تا پنڈی بھٹیاں ہیوی ٹریفک جبکہ شورکوٹ تا فیصل آباد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

موٹروے ترجمان کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4شاہ شمس تبریز انٹرچینج بند تک بھی بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا سفرون کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، بالائی سندھ میں رات کو بھی دھند رہنے کی پیشگوئی ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ،قصور،لاہور،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، جہلم، منگلا،فیصل آباد، جھنگ میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور،پڈعیدن، چارسدہ، مردان،نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں دھندچھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں