پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چودھری سرور کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیاگیا۔
چودھری سرور کے ترجمان حمزہ کرامت نے کہا کہ سابق گورنر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں بےبنیادہیں، انہوں نے پی پی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چودھری سرور نے این اے127میں صرف بلاول بھٹو کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیاہے،اگرسیاسی طور پر کوئی بھی فیصلہ کیا گیا سب کو آگاہ کریں گے۔
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چودھری سرور سے متعلق یہ خبریں گردش کر رہیں تھیں کہ وہ ق لیگ کو کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جارہےہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے کہا تھا کہسابق گورنر پنجاب کی سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں، چودھری سرور 21 جنوری کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔
علاوہ ازیں چودھری سرور نے کہا ہے کہ ہماری انتخابی مہم کا مقصد بلاول بھٹو کو کامیاب کروانا ہے، سیاست میں دشمنی نہیں ہوتی سب جماعتوں کی عزت کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں سب کو لیول پلئینگ فیلڈ ملنی چاہیے، بلاول کا لاہور سے الیکشن لڑنا فیڈریشن کو مضبوط کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہوربینظیر بھٹو شہید کے بیٹے کو مایوس نہیں کرے گا، پیپلز پارٹی نے کبھی تقسیم کی سیاست نہیں کی، بلاول بھٹو کو ذاتی فائدے کے لیے سپورٹ نہیں کر رہا ، وہ بہترین امیدورار ہیں ۔
بلاول بھٹوزرداری کی بحیثیت وزیرخارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، پیپلز پارٹی سے میری محبت تازہ ، تعلق 40سال پرانا ہے، جب بینظیر بھٹو آمریت کیخلاف مہم چلا رہی تھیں میں انکے شانہ بشانہ کھڑا تھا۔ آج عوام سےاپیل کرتا ہوں کہ بلاول کو سپورٹ کریں تاکہ وہ وزیراعظم بنیں۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت سے مشاورت کے ساتھ بلاول کی مہم شروع کی ہے، ایران برادر ملک ہے جو غلط فہمیاں ہیں ختم ہونی چاہیے۔
سابق گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بہت دفعہ شمولیت کی دعوت دی ہے۔