عمران خان کے فیصلوں نے ملک کو ایک بار پھر دہشتگردی کی طرف دھکیل دیا،بلاول بھٹو زرداری بانی پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو بتائے دہشتگردوں کو معافی دے دی،اگر ان سے بات کرنی تھی تو پاکستان کا آئین تسلیم کرواتے،ٹی وی انٹرویو میں گفتگو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹی ٹی پی کو واپس لانے کے فیصلے نے ملک کو پھر دہشتگردی میں دکھیلا۔ عمران خان نے پارلیمنٹ کو بتائے بغیر ٹی ٹی پی کو خود ہی معافی دے دی، ٹی ٹی پی سے بات کرنی تھی تو پاکستان کا آئین تسلیم کرواتے۔ ٹی وی انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) والوں کو واپس پاکستان بلانے کے فیصلے نے ملک کو ایک بار پھر سے دہشتگردی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے اندر دہشتگردی کے سنگین واقعات میں ملوث افراد کو پاکستان میں رہنے کی غیر مشروط دعوت دی۔ طالبان اور مختلف اداروں سے متعلق پی ٹی آئی کے سابق وزیراعظم کی مخصوص سوچ تھی، ان کے خیال میں اس وقت ادارے میں اس سوچ کی مخالفت تھی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے وزیر خزانہ کو تبدیل کرکے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے میں ڈال دیا تھا۔

ہم حکومت بنائیں گے تو نواز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے، آصف زرداری الیکشن کے بعد آپ کو مزید سرگرم نظر آئیں گے۔ الیکشن میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوئی اور ملک میں جیالا وزیراعظم بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ تاثر بنا کر حکومت میں آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوگا، جیت عوام کی ہوگی، جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ ہم سندھ کےساتھ وفاق میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے، پیپلزپارٹی کا عوامی معاشی معاہدہ غربت کے مقابلے کیلئے ہے۔ پیپلزپارٹی واحد پارٹی ہے جوعوام کو ریلیف پہنچانا چاہتی ہے، شہید بی بی کیلئے مشہور تھا کہ بے نظیر آئے گی روزگار لائے گی، آج بھی عوام روٹی کپڑا اور مکان کا مطالبہ کررہے ہیں، ہم سب مل کر پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور پر کام کریں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں