متحدہ عرب امارات کا بھارتی پاسپورٹ پر مشروط ”ویزآن آرائیول“کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان سہولت سے امریکی‘برطانوی یا یورپی یونین کے ممالک کے مستقل رہائشی یا عمومی ویزہ رکھنے والے بھارتی شہری فائدہ اٹھا سکیں گے ویزے کی معیاد چھ ماہ ہوگی.رپورٹ

متحدہ عرب امارات نے فضائی کمپنی ”ایمریٹس“ سے سفر کرنے والے بھارتی شہریوں کو مشروط ”ویزآن آرائیول“جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ‘اس سہولت سے امریکی‘برطانوی یا یورپی یونین کے ممالک کے مستقل رہائشی یا عمومی ویزہ رکھنے والے بھارتی شہری فائدہ اٹھا سکیں گے ویزے کی معیاد چھ ماہ ہوگی.

تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ درخواست دبئی ویزا پروسیسنگ سینٹر (DVPC) – VFS Global کے ذریعے پوری کی جائے گی جسے امارات ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر کارروائی کے لیے نامزد کیا ہے.

متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈوں پر آمد پر ”ویزا آن آرائیول“ حاصل کرنے کے پروگرام میں بھارت شامل نہیں تھا اور پاکستان اوربھارتی سمیت خطے کے متعدد ممالک کے شہری مختلف ممالک سے ٹرانزٹ پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات ‘قطر‘اومان ‘سعودی اور دیگر عرب ممالک کے ایئرپورٹ استعمال کرتے ہیں.

امریکا‘کینیڈا‘یورپی یونین سمیت متعددمغربی ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے یواے ای میں ”ویزآن آرائیول“کی سہولت پہلے سے دستیاب ہے جبکہ عرب لیگ کے رکن ممالک کے پاسپورٹ ہولڈرزکو بھی آمدپر ویزا جاری کیا جاتا ہے. اماراتی حکام نے اب بھارت کو مشروط طور پر اس پروگرام میں شامل کیا ہے تاہم عام بھارتی شہریوں کو اپنے ملک سے ہی ویزا حاصل کرنا پڑے گا تاہم ای ویزا سروس کے ذریعے یو اے حکام نے بہت سارے ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کے حصول کو آسان بنایا ہے جبکہ فضائی کمپنی” ایمریٹس“ سے ٹکٹ خریدتے ہوئے مسافرای ویزہ باآسانی حاصل کرسکتے ہیں خبرمیں بتایا گیا ہے کہ ”ایمریٹس“کے مسافروں کے لیے ویزا آن آرائیول کی فیس 68 امریکی ڈالر مقررکی گئی ہے.

تاہم ویزے کے لیے حتمی اتھارٹی ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز ہی ہوگی دبئی ٹورازم کے اعدادوشمار کے مطابق، دبئی نے جنوری سے اکتوبر 2023 کے درمیان بھارت سے ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے دوبئی کا دورہ کیا جن کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ تھی ایمریٹس ایئرلائن بھارت میں احمد آباد، بنگلورو، چنئی، دہلی، حیدرآباد، کوچی، کولکتہ، ممبئی، اور ترواننت پورم سمیت کئی شہروں کے لیے ہفتہ وار 167 پروازیں چلارہی ہے.

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں