قومی اسمبلی کے 40 حلقوں پر نیوٹرل آزاد یا الیکٹ ایبل کا مخالف امیدواروں سے کانٹے کا مقابلہ دیکھا جارہا ہے، ان تمام امیدواروں کا الیکشن میں کردارایک کنگ میکرزکے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
40 آزاد الیکٹ ایبل کے حلقوں پر تحقیق کی ہے، اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تمام نیوٹرل آزاد امیدواران جن کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں آنے والے انتخابات میں اپنی سیٹ جیت کر قومی اسمبلی میں آسکتے ہیں۔
راولپنڈی کے حلقے این اے 53 پرچوہدری نثارعلی خان مضبوط آزاد امیدوارکے طورابھررہے ہیں، این اے 184 ڈیرہ غازی خان میں سردار ذوالفقارکھوسہ ایک مضبوط آزاد امیدوارہیں جنہوں نے اپنے مخالفین کیلیے ایک چیلنج دے رکھا ہے، اس طرح میرپورسندھ سے علی نواز شاہ این اے 211 میں ایک تگڑے آزاد امیدوار ہیں۔
چنیوٹ سے آزاد امیدوارغلام بی بی بھروانہ کا این اے 93 میں اپنے مخالف امیدوار سے کانٹے کا مقابلہ ہے، بھکر کے دوقومی اسمبلی کے حلقوں پر طاقتور آزاد امیدواران رشید اکبر نوانی اورافضل ڈھانڈلہ این اے 91 اور 92 میں مخالف امیدواروں کے مدمقابل ہیں۔
بلوچستان سے یارمحمد رند کا قومی اسمبلی کے حلقے این اے 254 جھل مگسی میں مخالف امیدوارسے تگڑا ٹاکرہ ہے، رحیم یارخان سے ہاشم جوان بخت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان میں مضبوط آزاد امیدوارہیں،
خانیوال سے دو آزاد امیدواروں عابد امام اور رضا حیات ہراج کا این اے 144 میں مخالف امیدواران سے کانٹے کا مقابلہ ہے، اوکاڑہ سے آزاد امیدوارمنظورووٹوکا اپنے مخالف امیدواروں سے این اے 138 میں اچھا ٹاکرہ ہے، این اے 257 لسبیلہ سے آزاد امیدوار اسلم بھوٹانی کا ن لیگ کے جام کمال سے لسبیلہ میں سخت مقابلہ ہے۔
این اے 47 اسلام اباد میں آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کا مخالف امیدوار کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ ہے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 16 ایبٹ آباد میں مہتاب عباسی ایک مضبوط امیدوار ہیں، این اے 142 ساہیوال سے آزاد امیدوار عائشہ لودھی کا مخالفین سے کانٹے کا مقابلہ ہے۔لشکری رئیسانی این اے 263 کوئٹہ سے ایک مضبوط آزاد امیدوار ہیں، جمال چمکنی ، علی وزیر، راجہ پرویز ، ملک ادریس بھی مضبوط آزاد امیدواروں میں شامل ہیں ۔
طفیل جٹ کا ساہیوال میں، راجن پورسے شمشیرمزاری، قاسم لنگاہ اور دیوان عاشق بخاری این اے 153 ملتان میں، مصطفیٰ کھرکا مظفرگڑھ میں، عقیل ملک ٹیکسلا میں، معظم کلو اور ہارون بندیال خوشاب میں مضبوط امیدوار کے طورپر سامنے آرہے ہیں، ا سطرح این اے 41 لکی مروت میں سلیم سیف اللہ مضبوط ازاد امیدوار کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔