حکیم رانا ثناء اللہ نے ایسا علاج کیا کہ آج بیمار نظر آتا ہے اور نہ بیماری نظر آتی ہے مسلم لیگ ن کسی کو چور چور نہیں کہتی ، مسلم لیگ ن خدمت میں مقابلہ کرتی ہے، عوامی خدمت کے مقابلے میں ن لیگ کی ٹکر کا کوئی نہیں ہے، سینئرنائب صدر ن لیگ مریم نواز کا فیصل آباد میں خطاب

پاکستان مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکیم رانا ثناء اللہ نے ایسا علاج کیا کہ آج بیمار نظر آتا ہے اور نہ بیماری نظر آتی ہے، مسلم لیگ ن کسی کو چور چور نہیں کہتی ، مسلم لیگ ن خدمت میں مقابلہ کرتی ہے،عوامی خدمت کے مقابلے میں ن لیگ کی ٹکر کا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے فیصل آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے شیرو، اور شیرنیوں، ہم نے ایک سے ایک بڑا جلسہ دیکھا تھا لیکن لگتا ہے ن لیگ کا مقابلہ ن لیگ سے ہے، جتنا جذبہ آج فیصل آباد میں دیکھا کسی میں نہیں دیکھا۔

پوچھنا چاہتی ہوں کہ پچھلے 5سال میں رانا ثناء اللہ کاکیا نام رکھا تھا؟ حکیم رانا ثناء اللہ ، حکیم رانا ثناء اللہ نے ایسا علاج کیا ، ایسی حکمت دکھائی کہ نہ بیمار نظر آتا ہے اور نہ بیماری نظر آتی ہے، نہ مرض نظر آتا ہے اور نہ مریض نظر آتا ہے۔

مجھے لگ رہا ہے کہ فیصل آباد نے رانا ثناء اللہ کے کہے گی لاج رکھی، جس طرح آج نوازشریف کا استقبال کیا تو مجھے نہیں لگا تھا کہ میاں صاحب یہاں نہیں تھے۔

جب رانا ثناءاللہ کو ہیروئن کے جھوٹے مقدمے میں الجھا دیا گیا تو عدالت کی راہداری میں رانا صاحب نے شیر کا ماسکس لگایا ہوا تھا یاد رکھنا تب سزائے موت ہونے والی تھی تو رانا صاحب نے کہا اگر میں پہلے 100 فیصد نوازشریف کے ساتھ کھڑا تھا تو آج ہزار فیصد نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بدتمیزی، گالم گلوچ میں مقابلہ نہیں کرتی، مسلم لیگ ن کسی کو چور چور نہیں کہتی ، مسلم لیگ ن اگر مقابلہ کرتی ہے تو خدمت میں مقابلہ کرتی ہے، خدمت میں مسلم لیگ ن کی ٹکر کا کوئی نہیں ہے۔

نوازشریف کسی سے نہیں ہارتا، ہرانے والے کئی آئے کئی چلے گئے، نوازشریف آج بھی یہاں موجود ہے۔ 8 فروری کو آپ سب نے شیر پے اتنی مہرے لگانا، اتنی مہرے لگانا، اتنی مہرے لگانا کے دن دگنی رات چگنی ترقی کرے فیصل آباد بھی اور پاکستان بھی۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے فیصل آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد جوش وخروش ، جذبہ اور خلوس میرے پاس شکریہ کہنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہے، بس یہی کہوں گا زندہ باد فیصل آباد، شہبازشریف نے آپ کو صرف میٹروبس پہ ٹرخا دیا ہے، شہبازشریف صاحب ! فیصل آباد صرف میٹروبس نہیں یہاں اورنج لائن ٹرین بھی ہونی چاہیے۔

یہ مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے۔پھر یہاں ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہیئے، وہ 50لاکھ نوکریوں والا روزگار نہیں، کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں لائیں گے، مجھے بتائیں کسی کو نوکری ملی؟ شہبازشریف صاحب مجھے کوئی بھی بے روزگار نظر آنا نہیں چاہیئے، ایک طرف پنڈی بھٹیاں اور دوسری جڑانوالہ والی موٹروے ہے، اب فرنٹ اور بیک سے بھی گزرے گی۔

فیصل آباد مجھے نہیں بھی بتائے گا میں نے پھر بھی موٹروے بنانی ہے۔ میں دھوبی گھاٹ کئی بار آیا ہوں آج والا جذبہ نہیں دیکھا۔ ہم جو بات کرتے ہیں،اس کو پورا کرتے ہیں۔ فیصل آباد اب چودھری شیر علی کی لاج رکھنی ہے، طلال چودھری وفادار ہے، رانا ثناء اللہ تو پھر رانا ثناء اللہ ہے، یہ سب میرے پرانے دوست ہیں، یہ سب 1980سے میرے دوست ہیں۔ یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، ممی ڈیڈی یوتھ نہیں اصل یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ ہم وہ زمانہ واپس لائیں گے جب روٹی 4روپے، چینی 50روپے کلو، آٹا پیٹرول سستا تھا، سبزیاں 10، 10روپے کلو تھیں، وہ دھرنے کررہے تھے ہم دہشتگردی کا خاتمہ کررہے تھے۔ سونا 50ہزار روپے تولہ تھا، غریب کو اپنی بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کی فکر نہیں تھی۔ وہ دن آج یاد آتے ہیں یا نہیں؟ اگر نوازشریف کو سزا نہ دی جاتی، ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج کوئی ایسا شخص نہ ہوتا جو بے روزگار ہوتا۔ فیصل آباد نے فیصلہ سنا دیا کہ 8فروری کو جیتیں گے۔ ہم وہ لوگ نہیں جو ایک کروڑ نوکریوں، 50لاکھ گھروں اور ون بلین ٹری والے لوگ نہیں ہیں۔ ہم سچی اور کھری بات کرتے ہیں۔ 

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں