شیخ رشید کے ساتھ اتحاد غلطی تھی، عثمان ڈار کی والدہ کو میرٹ پر ٹکٹ دیا ن لیگ اور آصف زرداری کامیاب آزاد امیدواروں کو نہیں خرید سکیں گے، پارٹی جوائن کرنی ہوئی تو پی ٹی آئی کے پاس 3 آپشنز موجود ہیں،ڈیل کے بارے میں ابھی بات نہیں کروں گا، پچھلے چھ ماہ میں بہت کچھ ہوا۔رؤف حسن کی صحافیوں سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے اتحاد کو خود کیساتھ زیادتی قرار دیا۔انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو اپنی شکست شیشے میں نظر آٓرہی ہے۔ ہم نے شیخ رشید کے ساتھ اتحاد کرکے خود سے زیادتی کی تھی، شیخ رشید کی گرفتاری ہماری وجہ سے نہیں ہوئی تھی، شیخ رشید احمد کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ بانی چیئرمین کا ہے، شیخ رشید کے حلقے میں ہمارے اپنے لوگ ہیں، رؤف حسن نے مزید کہا کہ عثمان ڈار نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی، عثمان ڈار کی والدہ کو ٹکٹ میرٹ پر دیا، پریس کانفرنس کے بعد عثمان ڈار کی والدہ نے رابطہ کیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی جوائن کرنی ہوئی تو پی ٹی آئی کے پاس متبادل کے طور پر تین پارٹیاں ہیں۔

منڈیاں لگے گی تاہم حمایت یافتہ امیدواروں کو خریدہ نہیں جا سکے گا۔ن لیگ اور آصف زرداری کامیاب آزاد امیدواروں کو نہیں خرید سکے گی۔ڈیل سے متعلق سوال پر انہوںنے کہا میں اس بارے میں ابھی کوئی بات نہیں کروں گا۔بشریٰ بی بی کو پیغامات بھیجے گئے، پچھلے چھ ماہ میں بہت کچھ ہوا، ابھی بات نہیں کروں گا۔گذشتہ روز روف حسن نے کہا تھا کہ شیخ رشید احمد کے ساتھ سیاسی اتحاد پارٹی کی سنگین غلطی تھی جس کا کھلے دل سے اعتراف کرتے ہیں ،شہریار ریاض کے پارٹی ٹکٹ کے بارے میں جھوٹا الزام لگا کر شیخ رشید احمد نے اپنی اوقات دکھا دی ہے شیخ رشید نے بہت زور لگایا کہ پی ٹی ائی انکے مقابلے امیدوار کھڑانہ کرئے مگر کپتان نے شہر یار ریاض پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹکٹ دے کر شیخ رشید احمد کے سارے خواب توڑ دئیے ہیں جس کی وجہ سے شیخ رشید احمد ڈس انفارمیشن پھیلارہے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں