الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں، ابھی تک جو اطلاعات ہے وہ مایوس کن ہیں انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے شکوک وشبہات ہیں، اکثریت کو اقلیت میں بدلنے سے بہت بڑا نقصان ہو جائے گا۔بیرسٹر گوہر علی کی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گفتگو

ملک بھر میں آج عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اور ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔پولنگ اسٹیشنز پر خواتین اور مردوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔لاہور سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی نے آبائی حلقہ میں ووٹ کاسٹ کر دیا۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں ہوں، ابھی تک جو اطلاعات ہے وہ مایوس کن ہیں، انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے شکوک وشبہات ہیں۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز تمام توجہ پولنگ اور نتائج پر مرکوز رکھے، بانی چیئرمین عوام کے خاطر جیل میں ہیں ، اکثریت کو اقلیت میں بدلنے سے بہت بڑا نقصان ہو جائے گا۔

جب کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نواز ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ماڈل ٹاؤن پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ نوازشریف نے لاہور کے حلقہ این اے 128 میں ووٹ کاسٹ کیا۔نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔ملک سے بدتمیزی اور بدتہذیبی کا کلچر ختم کرنا ہو گا۔ رعونیت ،گالم گلوچ اور قوم کو ورغلانے کا کلچر ختم کرنا ہوگا۔

علاوہ ازیں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کے حلقہ 241 میں بھی ووٹ کاسٹ کر دیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندے منتخب کرنے کے لیے آپ کے ووٹ کے ذریعے آپ کی ذاتی رائے طلب کی ہے اس لیے یہ آپ کی اسلامی، آئینی اور شہری ذمہ داری ہے۔عارف علوی نے کہا کہ ہم ایک خاندان کے طور پر اپنے پولنگ سٹیشن پر پہنچے، لائن میں کھڑے ہو کر ووٹ دیا اور آپ سب سے درخواست کہ باہر آئیں اور اپنا حق استعمال کریں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں