ن لیگ کا یہ آخری اقتدار ہے‘ زرداری سب کچھ نچوڑ لیں گے، فیصل واوڈا پاکستان میں جو کچھ ہوا کوئی نئی چیز نہیں‘ اس الیکشن کو جوڈیشل سلیکشن کہتا ہوں‘ ۔ اگر نواز شریف وزیراعظم بنے تو مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گی۔ سابق وفاقی وزیر کی گفتگو

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا یہ آخری اقتدار ہے، وزیراعظم بنانے کی جنگ میں آصف زرداری سب کچھ نچوڑ لیں گے، اگر نواز شریف وزیراعظم بنے تو مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گی، پاکستان میں جو کچھ ہوا کوئی نئی چیز نہیں، اس الیکشن کو جوڈیشل سلیکشن کہتا ہوں۔ اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کا یہ عہدہ مسلم لیگ ن کے کسی نامزد کردہ رہنما کو ملے گا، شاید شہباز شریف ہوں، میرا خیال ہے وہ وزیراعظم کے عہدے کے علاوہ سب کچھ نچوڑ لیں گے کیوں کہ آصف زرداری کی سیاست بہت مختلف ہے، وہ اس گیم کے ماسٹر ہیں، ن لیگ کا یہ آخری اقتدار ہے اس کے بعد یہ اقتدار میں نہیں آئیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان وفاق میں تو حکومت نہیں بنا سکتے، چاند پر ضرور حکومت بناسکتے ہیں، سب سے پہلے پتا کرنا ہوگا پاکستان یہاں تک کیسے پہنچا؟ وہ کون ہے جس کی وجہ سے پاکستان آج اس حالت میں پہنچا؟ وہ کون ہے جنہوں نے آئین و قانون کی ٹھیکیداری اٹھائی ہوئی ہے؟۔

ادھر پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے حکومت سازی کیلئے باضابطہ رابطہ ہوا ہے، صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی، دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا اور عزم ظاہر کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔

مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں نے الیکشن کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر پی پی قیادت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے، عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں