جی ڈی اے کا حیدرآباد بائی پاس پر دھرنا دینے کا اعلان ہمارے دو ارکان اسمبلی میں حلف نہیں لیں گے، صفدر عباسی

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے 16 فروری کو حیدرآباد بائی پاس پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کا کہنا ہے کہ بھٹو اور بے نظیر کے دور میں بھی پیپلز پارٹی نے سندھ میں اتنی نشستیں نہیں جیتی تھیں، یہ آر او اور ڈی آر اوز کا الیکشن تھا، پورا سندھ آصف زرداری کو دے دیا گیا ہے۔

پیر پگارا نے کہا کہ ایک دوست نے کہا تھا جی ڈی اے ختم کردیں، آپ کو دو تین ایم این اے اور ایم پی اے مل جائیں گے، کہا گیا ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے جھگڑا ہے۔

جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی نے کہا کہ ہمارے دو ارکان اسمبلی میں حلف نہیں لیں گے، ہم دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے کریں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں