لاہور پولیس نے عام انتخابات 2024 میں جتینے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق عام انتخابات میں جتینے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو نو مئی کیس میں گرفتاری کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی۔ذرائع کے مطابق کامیاب امیدواروں میں میاں اسلم، علی امین گنڈاپور، امتیاز شیخ 9 مئی واقعات میں مطلوب ہیں اور عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
اشتہاریوں کے لیے جیو فینسنگ ، موبائل ٹریکنگ ، آئی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے۔انتخابات جیتنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے مطابق ملزمان اتنخابی مہم، نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے۔
9 مئی مقدمات کے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائیاں تیز کی جا رہی ہے۔اشتہاریوں کی لوکیشن کے لیے ایف آئی اے و دیگر اداروں کی مدد لی جا رہی ہے۔
9 مئی کے مقدمات میں ملوث 22 اشہتاری رہنما ، 282 کارکن مطلوب ہیں۔قبل ازیں پولیس نے نو مئی میں ملوث 18اشتہاریوں کے کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی ۔ پولیس کی جانب سے لکھی گئی درخواست میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے کارڈبلا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ان رہنماؤںمیں مراد سعید،اعظم خان سواتی ،حماد اظہر،میاں اسلم اقبال،حافظ فرحت عباس، کرامت علی کھوکھر, علی امین گنڈا پور, امتیاز احمد شیخ شامل ہیں۔
واثق قیوم عباسی ،علی اصغر منڈا، مسرت جمشید چیمہ ،جمشید چیمہ ،احمد خان نیازی ،زبیر خان نیازی ،اسدزمان چیمہ، سعید احمد سندھو ،ملک ندیم عباس باڑا ،غلام محی الدین دیوان بھی شامل ہیں۔ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔