پی ٹی آئی کے اشتہاری رہنماؤں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے اشتہاری ملزمان کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادیں قرق کرنے کا آرڈر جاری کیا

پاکستان تحریک انصاف کے اشتہاری رہنماؤں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اشتہاری ملزمان کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب کے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے 2 رہائشی پلاٹس اور ایک بینک اکاؤنٹ، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی پانچ زرعی زمینیں اور فرخ حبیب کے 4 بینک اکاؤنٹس، ایک رہائشی جائیداد اور ایک بیمہ پالیسی قرق کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ مراد سعید کے 2 بینک اکاؤنٹس اور ایک گاڑی، علی امین گنڈاپور کی 3 زرعی زمینیں، ایک رہائشی جائیداد، 5 بینک اکاؤنٹ، 2 گاڑیاں اور 35 گھوڑے قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے، عندلیب عباس کی 2 رہائشی جائیدادیں، 3 بینک اکاؤنٹس اور 2 گاڑیاں قرق کی جائیں گی جب کہ سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی 2 زرعی زمینیں، 2 رہائشی جائیدادیں، 5 بینک اکاؤنٹس، ایک گاڑی، 3 پلاٹ، فلیٹ، سواتی انٹرپرائزز میں 51 فیصد شیئرز، امریکہ و دبئی کی جائیدادیں بھی قرق کرنے کا حکم دیا گی

اسی طرح 9 مئی واقعات کے مقدموں میں بھی علی امین گنڈا پور سمیت اشتہاری نومنتخب ارکان اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدوار میاں اسلم اقبال، علی امین گنڈا پور اور امتیازشیخ نو مئی کے واقعات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں اور اب عام انتخابات 2024ء میں رکن اسمبلی منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنماء 282 کارکن تاحال انتہائی مطلوب ہیں، حالیہ الیکشن کے کامیاب امیدوار میاں اسلم اقبال، علی امین گنڈا پو، امتیاز شیخ نو مئی کے واقعات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں، عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا، اشتہاریوں کے روابط کا تعین کرنے کے لیے جیوفینسنگ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے ہیں، انتخابات میں سیٹ حاصل کرنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی، ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے، اشتہاریوں کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی مدد لی جارہی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں