نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا حکم آزاد کشمیر کے الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست پر وارنٹ جاری کردیئے گئے

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ میڈیا رپورتس کے مطابق آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے سابق وزیر امور کشمیر اور نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جہاں علی امین خان گنڈا پور کے خلاف آزاد کشمیر کے جنرل الیکشن 2021ء میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کریں، اس کے لیے 28 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 9 مئی واقعات کے مقدموں میں بھی علی امین گنڈا پور سمیت اشتہاری نومنتخب ارکان اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدوار میاں اسلم اقبال، علی امین گنڈا پور اور امتیازشیخ نو مئی کے واقعات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں اور اب عام انتخابات 2024ء میں رکن اسمبلی منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنماء 282 کارکن تاحال انتہائی مطلوب ہیں، حالیہ الیکشن کے کامیاب امیدوار میاں اسلم اقبال، علی امین گنڈا پو، امتیاز شیخ نو مئی کے واقعات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں، عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا، اشتہاریوں کے روابط کا تعین کرنے کے لیے جیوفینسنگ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے ہیں، انتخابات میں سیٹ حاصل کرنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی، ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے، اشتہاریوں کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی مدد لی جارہی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں