سابق کمشنر راولپنڈی کو اوور سیز نے 25 کروڑ میں خریدا، راجہ ریاض کا الزام

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ریاض نے الزام عائد کیا ہے کہ راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے الزامات جھوٹے ہیں انہیں اوور سیز نے 25 کروڑ روپے میں خریدا ہے جبکہ عثمان بزدار نے انہیں پوسٹنگ بھی 5 کروڑ لے کر دی تھی۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ انتخابات میں پی ٹی آئی نا کام ہوئی ہے لیکن پی ٹی آئی والے اپنی ہار ماننے کو تیار نہیں ، سابق کمشنر کو 25 کروڑ میں اوور سیز نے خریدا ہے۔سابق کمشنر نے جھوٹے اور سنگین الزامات لگائے ہیں ، سابق کمشنر نے بے انتہا کرپشن کی ہے، کرپٹ آدمی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ 25 کروڑ لیکر الیکشن متنازع بنانے کی حرکت کی گئی ، نگران وزیر داخلہ سابق کمشنر کا نام ای سی ایل میں ڈالیں، سابق کمشنر کی انکوائری کرائی جائے۔

پی ٹی آئی نے کل 9 مئی ٹو کرنیکی کوشش کی ، یہ دوبارہ بھی ایسی حرکتیں کریں گے، ہم حکومت بنانے جارہے ہیں علی امین اگر وزیر اعلی بنا تو وفاق پر حملہ آور ہوگا۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ادارے علی امین پر درج مقدمات کی انکوائری کریں پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سابق کمشنر کو آخری پوسٹنگ بزدار نے 5 کروڑ کے عوض دی تھی

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں