پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم ٹو کا تماشہ رچانے کی کوششوں کو یکسر مسترد کر دیا قوم کو مجرموں کا غلام بنانے کا نتیجہ بدترین سیاسی عدم استحکام کی صورت میں نکلےگا، تحریکِ انصاف کو 180 نشستوں کی واضح اکثریت سونپی ہے، مینڈیٹ چوری کیخلاف مزاحمت کریں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم ٹو کا تماشہ رچانے کی کوششوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مجرموں کا غلام بنانے کا نتیجہ بدترین سیاسی عدم استحکام کی صورت میں نکلےگا۔ ایکس پر جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے عوام کا مسترد شدہ مینڈیٹ چوروں کوجمع کر کے ملک میں پی ڈی ایم ٹو کا تماشہ رچانے کی کوششوں کو یکسر مسترد کر دیا، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر قوم کو مجرموں کا غلام بنانے کا نتیجہ بدترین سیاسی عدم استحکام کی صورت میں نکلے گا، پاکستان تحریکِ انصاف کو عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے مر کز، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں حکو مت  سازی کا مینڈیٹ سونپا ہے، عمران خان کی نا حق قید، انتخابی نشان چھین لیے جانے اور انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہ دیے جانے کے باوجود عوام نے تحریکِ انصاف کو180 نشستوں کی واضح اکثریت سونپی ہے، عوامی مینڈیٹ پر کھلے ڈاکے سے پاکستان کو سقوطِ ڈھاکہ جیسے سانحے سے گزرنا پڑا، پاکستان کو دو لخت کیے جانے والوں کے وارث آج پھر عوامی مینڈیٹ کو  روندنے کی ریاستی کوشش میں سہولتکار ہیں۔

“ووٹ کو عزت دو” والے نسلی چور ووٹ کی عزت کا جنازہ کندھوں پر اٹھائے17 سیٹوں کے ساتھ عوامی مینڈیٹ کو مالِ غنیمت سمجھ کر لوٹنے کی مہم کے بڑے بینیفیشری بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں ، رجیم چینج سازش کے مکروہ کرداروں کو تاریخ کے بد دیانت  ترین چیف الیکشن کمشنر کی تائید حاصل ہے، عوام دستور و جمہوریت کے ساتھ ننگے کھلواڑ اور اپنے ووٹ پر ڈالے جانے والے کھلے ڈاکےکو ہرگزگوارا نہیں کریں گے، تحریکِ انصاف عوامی مینڈیٹ کی چوری کے خلاف ہر سطح پر بھر پور مزاحمت کرے گی، ریاستی فیصلہ ساز ہوش کے ناخن لیں اور مر کز و پنجاب میں عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کرنے کی بجائے فارم 45 مطابق نتائج جاری کریں اور عوام کی منتخب اکثریتی جماعت کو حکومت سازی کا حق دیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں