ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی ہوئی ہے۔
1200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کم ہوئی ، نئی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 556 روپے ہوگئی ۔