پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ

کراچیپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوگیا۔ گزشتہ چند ماہ میں ٹورنٹو پروازوں پر تعینات 12 فضائی میزبان اب تک سلپ ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان جو ٹورنٹو پرواز پر تعینات تھا کینیڈا میں ہوٹل چھوڑ کر غائب ہو گیا۔

29 فروری کو قومی ایئر لائن کی پرواز نمبر 782 پر تعینات فضائی میزبان جبران بلوچ واپسی کے لیے ڈیوٹی پر نہیں پہنچا۔

واضح رہے کہ جبران بلوچ نامی فلائٹ اسٹیورڈ اس ماہ میں سلپ ہونے والا دوسرا فضائی میزبان ہے جبکہ چند روز قبل ایک خاتون ایئر ہوسٹس بھی ہوٹل سے لاپتا ہوچکی ہیں۔ عملے کی جانب سے جبران بلوچ کے کمرے کی تلاشی پر اس کے سلپ ہونے کا انکشاف ہوا۔

واضح رہے کہ ٹورنٹو پرواز پر تعینات عملے کے پاسپورٹ حکام کے پاس جمع کرائے جاتے ہیں تاہم یہ اقدام بھی فضائی میزبانوں کو سلپ ہوجانے سے روکنے میں کارگر ثابت نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق چند ماہ میں ٹورنٹو پروازوں پر تعینات 12 فضائی میزبان سلپ ہوچکے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں