امریکی سفیر دنبہ گوٹھ میں اعلیٰ معیار کی بنیادی تعلیم ہر بچے کو کامیابی کے لئے تیار کرتی ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

امریکا نے 159.2 ملین ڈالر کا سندھ بنیادی تعلیمی پروگرام مکمل کر لیا ہے جس میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ 106 اسکول تعمیر کیے گئے ہیں۔

جمعہ کو امریکا نے سندھ حکومت کے اشتراک سے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام (ایس بی ای پی) کی کامیاب تکمیل کا جشن ہائی اسکول دنبہ گوٹھ ، کراچی میں ایک تقریب میں منایا۔

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی مالی اعانت سے ایس بی ای پی نے سندھ بھر میں 106 اسکولوں کی تعمیر اور تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے 159.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

اختتامی تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم، سابق وزیر تعلیم و خواندگی سندھ سید سردار علی شاہ اور سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر شیریں مصطفیٰ نے شرکت کی اور کثیر الجہتی پروگرام کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی بنیادی تعلیم ہر بچے کو کامیابی کے لئے تیار کرتی ہے، اور ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ کسی بھی ملک میں کی جانے والی بہترین سرمایہ کاری میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم تک رسائی کو وسعت دیتے رہیں، سیکھنے کو ترجیح دیں اور ان اصلاحات کو سندھ اور پورے پاکستان میں پھیلائیں تاکہ تمام بچے ترقی کر سکیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں