وفاقی کابینہ کا اعلان آئندہ24گھنٹے میں ہوگا، عطاتارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑنے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے صدارتی الیکشن میں حصہ لیا جو لائق تحسین ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” نیوز لائن ود ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں ڈاکا ڈالا گیا تھا، ہمارا مینڈیٹ چوری نہ کیا جاتا تو آج یہ حالات کبھی نہیں ہوتے، آج بھی بڑے شفاف طریقے سے صدارتی الیکشن ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے یہی کوشش ہوگی کہ یہی رواج آگے بھی برقرار رہے،ہمیں امید ہے سینیٹ کا الیکشن بھی اچھا اور شفاف الیکشن ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے حوالے سے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ کیلئے مشاورت مکمل کی ہے، آئندہ 24گھنٹوں کے اندر وفاقی کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا، سنجیدہ لوگوں پر مبنی ایک مختصر کابینہ ہوگی۔

جب بھی کابینہ بنتی ہے اس میں سیاستدان اور ٹیکنوکریٹس شامل ہوتے ہیں، ہر حکومت میں ٹیکنوکریٹس کا اہم کرداررہاہے، وفاقی کابینہ میں سیاستدان اور ٹیکنوکریٹس شامل ہوں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سابق وزیرخزانہ رہ چکے ، ہماری پارٹی کے سینئر ترین رکن ہیں، وہ ہر مشاورت میں شامل ہوتے ہیں جہاں پر یہ فیصلے ہوتے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں