گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو عمران خان پاؤں پکڑنے پر آ گئے عمران خان آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں اقتدار میں لانے کی درخواست کررہے ہیں،عمران خان کو اگر الیکشن فریم ورک پر بات کرنی ہوتی تو پارلیمنٹ سے رجوع کرتے۔وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان

 وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک بار پھر منت سماجت شروع کر دی ہے۔گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو عمران خان پاؤں پکڑنے پر آ گئے ہیں۔10ماہ اداروں کے خلاف ہرزاسرائی کی اور اب کوئی لڑائی نہیں۔شیری رحمان نے مزید کہا کہ عمران خان آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں اقتدار میں لانے کی درخواست کررہے ہیں۔

عمران خان کو اگر الیکشن فریم ورک پر بات کرنی ہوتی تو پارلیمنٹ سے رجوع کرتے،عمران خان الیکشن نہیں سلیکشن فریم ورک کی تلاش میں ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں سیاست کیسے کرنی ہے ،ملک کی بہتری کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کے لئے تیار ہوں تاہم گھٹنے نہیں ٹیکوں گا، مگر ایسا لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھتے ہیں ،جنرل باجوہ نے میری کمر میں چھرا گھونپا،باجوہ نے روس کیخلاف تقریریں کیں، آخری وقت تک کوشش کی گئی چوہدری پرویز الٰہی میرا ساتھ چھوڑ دیںمگر چوہدری صاحب نے کہا میں بے وفائی نہیں کرسکتا ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے میری حفاظت کرنی ہے وہی میرے دشمن ہیں چیلنج کرتا ہوں آرمی چیف میرے اور میری اہلیہ کیخلاف کرپشن کا کوئی کیس نکال کر دکھا دیں ایسا لگتاہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھتے ہیں ہماری اسٹیبلشمنٹ کو پتہ ہی نہیں سیاست کیسے کرنی ہے میں ملک کے مفاد کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کے لئے تیار ہوںمگر اگر کوئی یہ سمجھتاہے کہ میں گھٹنے ٹیک دوں گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے میں نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا میں بات کرنے کیلئے تیار ہوں مگر کوئی بات کرنے کے لئے تیار ہی نہیں ہے میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں