ملتان میں عمارت گر گئی، 7 افراد جاں بحق

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں 3 منزلہ عمارت گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملتان کے علاقے محلہ جوادیاں کے سبیل چوک میں 3 منزلہ عمارت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے تلے دبنے والے 9 افراد کو نکال لیا گیا تاہم ان میں سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک 11 سالہ بچہ بھی شامل تھا۔

عمارت گرنے کے واقعے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان رضوان قدیر نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے کاموں کا جائزہ لیا اور عمارت گرنے کے واقعے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں