حسن اور حسین نواز پاکستان پہنچ گئے حسن اور حسین نواز ترکش ایئر کی پرواز 714سے استنبول سے آج لاہور پہنچے،سخت سیکورٹی میں جاتی امراء لے جایا گیا،والد اور بہن مریم نواز سے ملاقات کی،والدہ کی قبر پر حاضری بھی دی

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز ترکش ایئر کی پرواز 714سے استنبول سے آج لاہور پہنچے۔ائیرپورٹ پہنچنے پر خاندان کے قریبی افراد نے ان کا استقبال کیا جہاں سے سخت سیکورٹی میں حسن نواز اور حسین نواز کوجاتی امراءلے جایا گیا ہے ۔حسن نواز اور حسین نواز نے جاتی امراءآمد پر اپنے والد میاں نوازشریف اور بہن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

حسن اور حسین نواز نے جاتی امراءپہنچ کر اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز سمیت اپنے داد ا ،دادی و دیگر عزیزوں کی قبروغں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ جاتی امراءآمد پر خاندان کے افراد نے فرط جذبات سے دونوں بھائیوں کو گلے لگایا اس موقع پر حسن اور حسین نواز کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز عرصہ 7سال کے بعد پاکستان واپس آئے ہیں ۔

حسن نواز کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا ۔ نوازشریف کے صاحبزادوں نے وارنٹ معطلی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، بعد ازاں احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے تھے۔حسین اور حسن نواز نے نیب ریفرنسز ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے تھے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا نے میاں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی، حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن، رانا عرفان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر، پراسیکیوٹر سہیل عارف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے تھے۔

دوران سماعت قاضی مصباح الحق ایڈووکیٹ نے کہا تھا کہ ریفرنس میں ہائیکورٹ سے تمام دیگر ملزمان بری ہو چکے ہیں، 12 مارچ کو حسن اور حسین نواز پاکستان آ کر عدالت پیش ہو جائیں گے۔ وکیلِ صفائی قاضی مصباح نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہا کہ دو وارنٹ گرفتاری پہلے سے معطل کر دیئے گئے ہیں، ملزمان خود آ کر عدالت سرنڈر کر سکتے ہیں، خود عدالت پیش ہوں، ملزمان کو عدالت پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔ احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔بعد ازاں احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے تھے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں