بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 10 افراد جاں بحق بارشوں کے سبب 258 مکانات سمیت 4 سڑکیں اور80 کشتیاں تباہ ہوئیں، پی ڈی ایم اے

بلوچستان میں موسلادھار بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دی۔ پی ڈی ایم کی جانب سے حالیہ بارشوں کے دوران نقصانات سےمتعلق رپورٹ جاری کر دی۔ بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، بارشوں کے سبب 258 مکانات سمیت 4 سڑکیں اور80 کشتیاں تباہ ہوئیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کیچ میں بارشوں سے ایک اور شخص جاں بحق ہوا۔ جاں بحق افراد میں 4بچے، 3مرداور 1خاتون شامل ہے جبکہ بحق افراد کا تعلق خاران، کیچ، بارکھان، چمن اور پیشن سے ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 258 مکانات مکمل تباہ، 1ہزار 40کو جزوی نقصان پہنچا۔ بارشوں کے دوران 4 سڑکیں مکمل تباہ اور ایک پل سیلابی ریلے کی نظر ہوگیا۔ موسلادھار بارشوں کے دوران ماہی گیروں کی 80 کشتیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گوادر سمیت دیگرمتاثرہ اضلاع میں پاک فوج، نیوی، پی ڈی ایم اے اور ضلع انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کے ساتھ ملکر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں خوراک،خیمے،ڈی واٹر پمپس، واٹرکولرز،گیس سلینڈرز سمیت دیگر امدادی سامان پہنچا دی گئیں ہیں۔

ادھر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، نوشکی، پنجگور، جیونی، نصیرآباد، بارکھان، سبی، ژوب اور خضدار میں بارش ہوئی ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں