ٹھٹھہ کے ماہی گیر راتوں رات کروڑ پتی بن گئے 300 سے زائد نایاب مچھلیاں جال میں پھنس گئیں

ٹھٹھہ کی تحصیل کھاروچھان کے ماہی گیروں کی لاٹری لگ گئی۔ کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں 300 سے زائد نایاب مچھلیاں جال میں پھنس گئیں۔

ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ یہ نایاب مچھلی کوئی اور نہیں بلکہ سوا مچھلی ہے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے ترجمان کمال شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ماہی گیر حنیف کاتیار کی کشتی نے ان مچھلوں کا شکار کیا ہے۔

کھلے سمندر میں پکڑی جانے والی ان 300 سوا مچھلیوں کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

اس نایاب مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے فوٹا آپریشن کا دھاگہ بنتا ہے۔ جبکہ سوا مچھلی کا گوشت بھی مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت ہوتا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں