کے ایف سی مصنوعات کے خلاف قرار داد منظور، برانچ بند کروا دی گئی کے ایف سی کو مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے تالا لگایا

کینٹیکی فرائیڈ چکن (کے ایف سی) کی مصنوعات کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد مردان ڈسٹرک کونسل نے منظور کرلی۔ قرارداد پر عمل درآمد کرتے ہوئے کے ایف سی فرنچائز کو بند کردیا گیا۔

عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے میئر حمایت اللہ مایار نے جمعرات کو یہ قرارداد 127 رکنی لوکل کونسل میں پیش کی، اس موقع پر 70 سے زائد عوامی نمائندے ایوان میں موجود تھے۔

اس ایونٹ کی کوریج کرنے والے آج نیوز کے نمائندے نے نے بتایا کہ میئر نے کونسل کے سامنے کوئی ریزولیوشن پیپر پیش نہیں کیا بلکہ زبانی طور پرقرارداد پیش کی اور ایوان نے اس پر اتفاق کیا۔

مردان ڈسٹرک کونسل میں کے ایف سی مصنوعات کے خلاف قرارداد منظور ہونے کے بعد نوشہرہ روڈ پر واقع کے ایف سی فرنچائز کو بند کر دیا گیا، کے ایف سی کو مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے تالا لگایا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان نے کے ایف سی مرکز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، مئیر حمایت اللہ مایار اور کارکنان نے کے ایف سی اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں وہ غدار ہیں۔

مئیر حمایت اللہ مایار کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا فرض پورا کردیا ہے اور کے ایف سی مرکز کو تالے لگا کر بند کردیا ہے، اب ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ذمہ داری ہے کہ اس کو کتنے دیر تک بند رکھ سکتے ہیں، مظاہرے میں کونسل کی خواتین ممبران نے بھی شرکت کی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں