مٹھی بھر شرپسندوں نے آئی ایم ایف کے سامنے احتجاج کیا کہ پاکستان کو امداد نہ دی جائے آئی ایم ایف کو کہا جارہا کہ عمران خان کی رہائی تک قرض معاہدہ نہ کیا جائے، قوم کو کہتے تھے کہ امریکی سازش ہوئی،اب چاہتے پاکستان ڈیفالٹ کرجائے۔ وفاقی وزیر عطا تارڑ کی نیوزکانفرنس

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑنے کہا ہے کہ مٹھی بھر شرپسندوں نے آئی ایم ایف کے سامنے احتجاج کیا کہ پاکستان کو امداد نہ دی جائے، آئی ایم ایف کو کہا جارہا کہ عمران خان کی رہائی تک قرض معاہدہ نہ کیا جائے، قوم کو کہتے تھے کہ امریکی سازش ہوئی،اب چاہتے پاکستان ڈیفالٹ کرجائے۔ انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جب سے حکومت قائم ہوئی ہے تو معیشت کی بحالی اور معاشی اصلاحات کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، خواہ عالمی جریدے ہوں، جیسا کہ بلومبرگ کی رپورٹ میں جس میں وزیراعظم کے انتخاب کو بہترین قرار دیا گیا۔

وزیرخزانہ کو معیشت کے معاملات اور چیزوں پرمکمل دسترس حاصل ہے،وہ چاہتے ہیں جلد ازجلد ملکی معاملات کو درست کیا جائے، لیکن ایک ملک دشمن جماعت جنہوں نے 9 مئی کو حملے کئے شہداء کی یادگاروں کو مسمار کیا، وہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں، پاکستان سب سے آگے ہے سیاست اور سیاسی جماعتیں بعد میں ہیں، اس ملک نے ہمیشہ قائم دائم رہنا ہے ۔

اس ملک نے جن نعمتوں سے ہمیں نوازا ہے ہم جتنا اللہ کا شکر ادا کریں کم ہے۔ وہ ریاستیں دیکھیں جن کو اندرونی بیرونی خطرات لاحق ہوئے، جہاں مذہب اور نسل کی بنیاد پر لوگوں کے حقوق کو سلب کیا گیا۔ ہم آزاد ملک میں سانس لیتے ہیں ملک اس لئے بنایا تھا کہ پی ٹی آئی والے اس کو ملک دشمنی ایجنڈے پر چلا یاجائے۔ عوام نے ہمیں ملک وقوم کے مسائل حل کرنے کیلئے ایوانوں میں بھیجا ہے۔

حکومتی اخراجات کم نہیں ہونے چاہئیں ، کیا ٹیکس اکٹھا نہیں ہونا چاہئے، معیشت کو استحکام نہیں دینا چاہیئے؟ مہنگائی غربت کا خاتمہ نہیں ہونا چاہئے؟ مٹھی بھر شرپسندوں نے امریکا میں آئی ایم ایف بلڈنگ کے سامنے احتجاج کیا کہ پاکستان کو امداد نہ دی جائے، بہت سارے لوگ ہیں جو ان ممالک کی سوشل سکیورٹی کلیم کرتے ہیں۔ پاک فوج کے خلاف بیرون ملک احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں، آئی ایم ایف کو کہا جارہا کہ عمران خان کو رہا کریں پھر قرض معاہدہ کیا جائے۔

جبکہ اس کے برعکس آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات کامیابی کے ساتھ جاری ہیں، ملک دشمن جماعت پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے سامنے احتجاج کیا، قوم کو کہتے تھے کہ امریکی سازش ہوئی، ہاتھ میں 10ہزار ڈالر کے بیگ اور چھ چھ ہزار کے جوتے پہنے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف سے مطالبہ کررہے کہ پاکستان کو امداد نہ دی جائے، یہ چاہتے ہیں پاکستان ڈیفالٹ کرجائے، لیکن پاکستان ترقی کرے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں