لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین چلانے کی تیاری، وزیراعلیٰ نے پلان طلب کرلیا پنجاب کے مزید 3 شہروں میں میٹرو بس منصوبے شروع کرنے کا اصولی فیصلہ ہوگیا

صوبہ پنجاب کے مزید 3 شہروں میں میٹرو بس منصوبے شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ کا پلان طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں 3 شہروں میں پائلٹ سوک ایڈمینسٹریشن سینٹرز بنانے کی تجویز کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ کا پلان طلب کرلیا گیا اس کے علاوہ پنجاب کے مزید 3 بڑے شہروں میں میٹرو بس پراجیکٹ شروع کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران مریم نواز نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا، مسلم لیلگ ن کے قائد نواز شریف نے ہدایت کی کہ طلبہ کے لیے بائیک کی تعداد مزید بڑھائی جائے اور طلبہ کے لیے شروع کی جانے والی اس بائیک سکیم کی ماہانہ قسط کم از کم رکھی جائے کیوں کہ طلبہ کا مالی بوجھ بٹانا حکومت کی زمہ داری ہے، اسی طرح عوام کے لیے بس کا کرایہ بھی کم سے کم مقرر کا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ طلبہ کو 19 ہزار پیٹرول اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس بلا سود ماہانہ اقساط پر دی جائیں گی، پیٹرول بائیک کی ماہانہ قسط 5 ہزار اور ای بائیک کی قسط دس ہزار سے کم ہوگی، پنجاب بھر میں ٹریفک لائیسنس کے حامل سٹوڈنٹس کو بائیکس دی جائیں گی، مئی میں قرعہ اندازی کے بعد اسی ماہ بائیکس کی ڈیلیوری شروع کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ میٹرو بس منصوبے کے تحت لاہور کے لیے 300، راولپنڈی کے لیے 78، ملتان 100، فیصل آباد کے لیے 110 اور بہاولپور میں 42 ہائبرڈ ڈیزل بسیں لائی جائیں گی، 27 مکمل الیکٹرک بسیں لاہور میں چلائی جائیں گی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے بسوں کا کرایہ کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں