ایکس بندش کی ذمے داری کسی کو لینی چاہیے، چیئرمین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن نے واضح کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے ایکس کی بندش کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایکس کی بندش کا معاملہ اور اس حوالے سے کنفیوژن ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایکس کی بندش کے حوالے سے ہمارے پاس کچھ نہیں لیکن یہ معاملہ کلیئر ہونا چاہیے یا کسی کو ایکس کی بندش کی ذمہ داری لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کے لیے ہمیشہ وزارت داخلہ کی طرف سے ہی ڈائریکشن آنی ہوتی ہیں، یہ رولز ہیں۔میرے پاس وزارت داخلہ کی طرف سے تحریری طور پر فی الحال کچھ نہیں ہے۔

یاد رہے ملک میں ایکس کی بندش کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں