نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال گرفتار

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب پالیسی میں گھپلے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما آتشی کے مطابق اروند کیجریوال کو جمعرات کے روز شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے شراب پالیسی کیس میں آج نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے ان کی رہائش گاہ پر پوچھ گچھ کی تھی۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ٹیم نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ سے 4 یا 5 موبائل فون اور 2 ٹیبلیٹس بھی اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

اس سے قبل دہلی ہائیکورٹ نے کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے جاری سمن پر گرفتاری سے عبوری تحفظ دینے سے انکار کردیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں