حکمران کرپشن سے توبہ کر لیں تو ملکی حالات بہتر ہو سکتے ہیں، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کرپشن سے توبہ کرلیں تو ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں ہونے والی سلیکشن کے نتیجہ میں وہی لوگ مسلط کردیئے گئے جو چار چار بار اقتدار میں رہ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی بجائے سلیکشن سے بننے والی کمپنی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ حکومت کے نزدیک معیشت کی بہتری کا واحد حل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی غلامی ہے جبکہ میں حکمرانوں سے کہتا ہوں رمضان کے مہینے میں کرپشن سے توبہ کرلیں تو حالات کچھ بہتر ہوسکتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران وی آئی پی اخراجات کا خاتمہ اور سود سے نجات حاصل کریں۔ حکمران وسائل کا رخ اپنی ذات کے بجائے عوام کی طرف موڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے نتیجہ میں قوم پر مزید مہنگائی مسلط کی گئی تو اس کی کھل کر مخالفت کریں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں