ایک لاکھ گھروں کااعلان،پنجاب ہاوٴسنگ اینڈ ٹاوٴن پلاننگ نے اراضی کی نشاندہی کیلئے کام شروع کر دیا وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر ضلع میں تین ہزار گھر بنانے کا اعلان کیاتھا،پھاٹا اور ضلعی حکومتیں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے سرکاری و غیر سرکاری جگہوں کی نشاندہی کریں گی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کم آمدنی اور متوسط طبقے کو ایک لاکھ گھربنانے کااعلان ،منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پنجاب ہاوٴسنگ اینڈ ٹاوٴن پلاننگ ایجنسی نے اراضی کی نشاندہی کیلئے کام شروع کر دیا۔پھاٹا اور ضلعی حکومتیں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے سرکاری و غیر سرکاری جگہوں کی نشاندہی کریں گی۔

اس حوالے سے بتایاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے بعد ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے پی ایل ڈی سی کی چھ ہزار کنال سے زائد اراضی پر گھر بنانے کی بھی تجویزپر غور کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور آشیانہ ہاوٴسنگ کی اراضی سمیت آشیانہ قائد لاہور کی باقی ماندہ 152 کنال اراضی اسی طرح آشیانہ اقبال لاہورکیلئے ایکوائر کی گئی 3160 کنال قیمتی اراضی کو بھی اس پروجیکٹ میںبھی شامل کرنے غور کیا جا رہا ہے جبکہ آشیانہ قصور کی 230 کنال اراضی اور آشیانہ جہلم کی 787 کنال اراضی سمیت آشیانہ چنیوٹ کی 212 کنال اور آشیانہ بہاولپور کی 213 کنال اراضی،آشیانہ سرگودھا کی ایکوائر شدہ 1055 کنال اراضی کو بھی سستے گھروں کی تعمیرکیلئے استعمال میں لائے جانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آشیانہ فیصل آباد کی 741 کنال اور آشیانہ ساہیوال کی 351 کنال اراضی بھی تاحال خالی پڑی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند روز ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کیا تھا۔ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پراجیکٹ کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا تھا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کیا تھا۔

منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن والے لوگوں کیلئے 3 ہزار سے زائد گھر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے 6 ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے اور ڈاوٴن پے منٹ و ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی تھی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دئیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہنا تھا کہ غریب کیلئے چھت مہیا کرنا ہمارا منشور ہے، وعدہ ضرور پورا کریں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں